ساہیوال، کالعدم تحریک کے طالبان کے 6عہدیداروں کی ہائی سیکیورٹی جیل سے رہائی

اتوار 10 دسمبر 2017 22:41

ساہیوال، کالعدم تحریک کے طالبان کے 6عہدیداروں کی ہائی سیکیورٹی جیل ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) تحریک طالبان کے 6عہدیداروں کو ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کر دیا گیا جن میں مولوی قمر خاں،مولوی محمد اسحاق کامران،مولوی کبیر خاں ،مولوی عابد خاں،مولوی انتخاب عباسی اور مولوی ظفر علی شامل ہیں تحریک طالبان کے ان عہدیداروں کو 6جون 2008کو دھماکہ خیز مواد رکھنے ملک کے خلاف سازش اور دہشت گر دی کے الزامات میں 120Bت پ ،4,5ایسکلوز ایکٹ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اس مقدمہ میں انسداد دہشت گر دی کی عدالت نے 25,25سال قید سخت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد مجرموں کو 24نومبر 2016کو ہائی سیکیورٹی ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیا تھا مجرموں نے سزا کے خلاف ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں اپیل کی تھی عدالت عالیہ نے مجرموں کی سزا کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

کالعدم تحریک طالبان کے ان رہنمائوں کا تعلق ٹانک ،ایبٹ آباد اور مہنمد ایجنسی سے تھا ۔

متعلقہ عنوان :