گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ‘ 5افراد جھلس گئے

اتوار 10 دسمبر 2017 22:40

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) سیالکوٹ پلی توپ خانہ میں گیس ری فلنگ کی دکان پر سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ،سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکہ کے باعث5افراد شدید جھلس گئے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ گوندل روڈ پلی توپ خانہ میں گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والی دکان میں گزشتہ روز صبح سویرے سلنڈر پھٹنے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا ۔

(جاری ہے)

سلنڈر پھٹنے کے باعث قریب کھڑے 5افراد شدید زخمی جھلس گئے ۔ زخمیوں میں رشید فقیر حسین ، رزاق عبد الغنی، قاسم مانگو ، ذیشان مقصود اور عارف شامل ہیں ۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا ۔ یاد رہے کہ مذکورہ علاقوں میں گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کا کاروبارعرصہ دراز سے جاری ہے اور بروقت کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے خطرناک حادثہ رونما ہو ا ہے ۔

متعلقہ عنوان :