نامور ادیب اور ہمدرد ایڈٹرویل کے سربراہ مسعود احمد برکاتی انتقال کرگئے

اتوار 10 دسمبر 2017 22:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) نامور ادیب اور ہمدرد ایڈیٹرویل بورڈ کے سربراہ، بچوں کے رسالے ہمدرد نونہال اور کئی کتابوں کے مصنف مسعود احمد برکاتی کا رضا الہی سے اتوار کے روز انتقال ہوگیا۔

(جاری ہے)

ان کی عمر85 سال تھی۔ ان کی نماز جنازہ فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں(آج) پیر کو الفلاح مسجد میں ادا کی جائے گی۔