وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قبائلی رہنما سردار دھنی بخش لاشاری کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار

اتوار 10 دسمبر 2017 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قبائلی رہنما سردار دھنی بخش لاشاری کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم ایک نہایت نفیس انسان اور قابل احترام قبائلی رہنما اور ان کے دیرینہ رفیق اور دوست بھی تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں سردار دھنی بخش لاشاری کی وفات کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے اور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

متعلقہ عنوان :