مسلمانوں کے مقدص مقام قبلہ اول بیت المقدس کو دنیا کے بدماش ناجائز ملک اسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے مسلمانوں کو زخم دیکر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

اتوار 10 دسمبر 2017 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ سیکولر بے دین طبقات نے قومی وعالمی سطح پر دین اسلام کے خلاف محاذ گرم کر رکھا ہے ۔مسلمانوں کے مقدص مقام قبلہ اول بیت المقدس کو دنیا کے بدماش ناجائز ملک اسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے مسلمانوں کو زخم دیکر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے اسلام دشمن متحد جبکہ مہم منتشر وبکھرے ہوے ہیں ۔

عوام الناس ختم نبوت قانون کا ہر موقع پر دفاع کریں گے۔نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی،ختم نبوت قانون اور اب قبلہ اول کو یہودیوں کامرکز تسلیم کرنا سب سیکولر عالمی دہشت گردامریکہ اسرائیل کی سازشیں ہیں جو وہ اپنے غلام مسلم حکمرانوں کے زریعے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف گھنائونی سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ملک لبرل ازم کے لیے نہیں بلکہ اسلامی ریاست کے قیام کیلئے معرض وجود میں آیا جس کیلئے لاکھوں قربانیاں دی گئی ، ملک کو اسلامی وخوشحال مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے جماعت اسلامی مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔کفر کے خلاف عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا ۔ دین سے دوری اور علم کادامن چھوڑ کر مسلمان دنیا بھر میں پستی کی طرف جا رہے ہیں۔ اسلام مسلمانوں کو جدید علوم سیکھنے اور تحقیق کیلئے نئی زمینوں یہاں تک کہ چین کا سفر اختیار کرنے کا حکم دیتا ہے۔

موجود ہ دور میں اگر مسلمانوں نے جدید علوم حاصل نہ کیے تو انہیں سقوط اسپین اور بیت المقدس کے اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کیے جانے جیسے مزید ذلت جیسے سانحات کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔ اسلام دشمن صہیونی طاقتیں پوری طاقت کے مسلمانوں کے خلاف محاذ پر اتر آئی ہے ۔ حکمران جماعت ملکی مفاد کو پس پشت ڈال کر اپنی کرپٹ لیڈر شپ کے دفاع اور ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہے جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیںہے۔ہمیں بحثیت قوم اپنے مستقبل کے معمار نوجوان طلبہ و طالیات کیلئے ایک صاف ستھرے معاشرے کے قائم کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پرآپ ﷺ کی دی ہوئی تعلیمات کے مطابق پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :