صدر مملکت ممنون حسین کی 14دسمبر کو بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کی سالانہ کنوکشن میں شرکت متوقع

اتوار 10 دسمبر 2017 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین کی 14دسمبر کو بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کی سالانہ کنوکشن میں شرکت متوقع تفصیلات کے مطابق بیوٹمز یونیورسٹی کی 14دسمبر کو مختلف شعبوں میںفارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات میں ڈگریاں واسناد تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ کنوکشن میں صدر مملکت ممنون حسین کی شرکت کا قوی امکان ہے جبکہ گور نر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،وزیراعلی نواب ثناء اللہ خان زہری ،سینیٹرسردار یعقوب خان ناصر ،اراکین قومی اسمبلی وسینیٹ سمیت ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے اراکین بھی پروگرام میں شرکت کرینگے ۔