ْبیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے او راسکی حفاظت کرنا دنیا بھر کے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو نئے عالمی جنگ کی طرف دھکیلنے کی راہ ہموار کررہی ہے،جے یو آئی کے سرپرست اعلی مولانا عصمت اللہ

اتوار 10 دسمبر 2017 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے کہاہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے او راسکی حفاظت کرنا دنیا بھر کے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو نئے عالمی جنگ کی طرف دھکیلنے کی راہ ہموار کررہی ہے 13دسمبر کو پاکستان کے تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین کا اہم اجلاس کراچی میں ہوگا جمعیت علماء اسلام کے کارکن قانون ختم نبوت اور ارض فلسطین و قبلہ اول کے پاسبان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مولانا عصمت اللہ نے کہاکہ امت مسلمہ اور عالم اسلام کے حکمرانوں کو در پیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے او آئی سی اورعرب لیگ سمیت تمام پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے متحرک کردار ادا کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن تحفظ ختم ناموس رسالت ؐاور قانون ختم نبوت ؐکے تحفظ اور بیت المقدس سمیت عالم اسلام کے دیگر مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کال پر ہروقت تیار اور میدان عمل میں موجود ہوتے ہیں جمعیت علماء اسلام کی قیادت و اکابر علماء کرام اسلامی قوانین اور اائین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہر قیمت پر کرینگے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کا مقابلہ اتحاد او ریکجہتی کی طاقت سے ہی ممکن ہے 13دسمبر کو کراچی میں علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کے گھر پر تمام مذہبی جماعتوں کے اجلاس میں ملکی وبین الاقوامی حالات پر سیر حاصل بحث اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :