پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے کیلئے انہونی ملاقاتیں ہورہی ہے قادری ،نیازی ،زرداری کا گٹھ جوڑ قیامت کی نشانی ہے ،سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر

اتوار 10 دسمبر 2017 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے واٹر ریسورسزکے چیئرمین سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے کیلئے انہونی ملاقاتیں ہورہی ہے قادری ،نیازی ،زرداری کا گٹھ جوڑ قیامت کی نشانی ہے ہمار ا اتحاد ملک کے 21کروڑ عوام کے ساتھ ہے اس لئے کسی اور کیساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں ہے یہ بات انہوں نے حلقہ این اے 263کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہاکہ سیاسی بے روزگار قومی حکومت ،ٹیکنوکریٹس طرز حکمرانی اور صدارتی نظام کے باتیں کرکے اچھی نوکریوں کی تلاش میں ہے مگر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، عام انتخابات کسی خواہش اور مطالبے بلکہ آئین کے تحت 2018ء میں ہونگے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزاور چاروں صوبوں میں عوامی طاقت کی بدولت فتح یاب ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جلد لورالائی و دکی کا دورہ کرکے ایل پی جی پلانٹس کا افتتاح اور دکی اور لورالائی کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے ۔سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے سپریم کورٹ کی جانب سے لاہور میں اونج ٹرین لائن کے حق میں فیصلہ دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب ہر شعبہ میں ترقی کی منازل طے کررہا ہے شہباز شریف باقی تمام صوبوں کے وزراء اعلی کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں جوکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔