اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام گلشن اقبال کے مہک لان میں پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

اے پی ایم ایس او نے اس مرتبہ بھی پری انٹری ٹیسٹ کراکر اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے، مرکزی اراکین اے پی ایم ایس او

اتوار 10 دسمبر 2017 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیرا ہتمام گلشن اقبال میں واقع مہک لان میں ’’پری انٹری ٹیسٹ ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کراچی میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے اساتذہ کرام ،اے پی ایم ایس او کے مرکزی اراکین اور شعبہ طالبات کی ذمہ داران بھی موجود تھیں ۔

پری انٹری ٹیسٹ کے موقع پر اے پی ایم ایس او کے مرکزی اراکین نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایس او نے اس مرتبہ بھی پری انٹری ٹیسٹ کراکر اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے ، اس مرتبہ بھی اے پی ایم ایس او نے داخلے کیلئے طلباء کی رہنمائی کی ، ٹیسٹ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہیکہ اے پی ایم ایس او غریب و متوسط طبقے کے طلباء کیلئے آسانیاں مہیا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

پری انٹری ٹیسٹ سے استفادہ کرنے والے طلباء نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایس او کی روایت رہی ہے کہ نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے سرگرم عمل رہی ہے اور یہ اے پی ایم ایس او کا خاصہ رہا ہے کہ متوسط طبقے کے طلبہ و طالبات کو امتحانات کی تیاری کیلئے پری انٹری ٹیسٹ جیسا پلیٹ فارم مہیاکرتاہے جو کہ جامعہ کراچی کے پری انٹری ٹیسٹ سے مماثلت رکھتا ہے اور اس سے طلباء کو امتحانات سے قبل تیاری میں مدد ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :