گورنر سندھ محمد زبیر نے کرسمس کی آمد کی خوشی میںکیک کاٹا
عیسائی برادری کو مبار ک باد پیش کی ۔کسی بھی ایک مذہب اور عقیدہ کو کسی دوسرے پر فوقیت حاصل نہیں ہونی چاہئے اقلیتوں کو تحفظ اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، اقلیتی برادری صوبہ میں کی ترقی میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔گورنر
اتوار 10 دسمبر 2017 22:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک و صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں دیگر اقلیتوں کی طرح عیسائی برادری کا بھی کردار ہے ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبہ میں عیسائی برادری کے افراد قومی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان میں کسی بھی ایک مذہب اور عقیدہ کو کسی دوسرے پر فوقیت حاصل نہیں ہے ، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے 11 اگست 1947 ء میں اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ مل کر پاکستان کے لئے کام کرینگے ، بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ ہمیں مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ظالم کوئی بھی ہو اور کتنا ہی طاقتو ر ہی کیوں نہ ہو ا س کا مظلوم کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہے کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے جبکہ آئین پاکستان میں بھی تمام اقلیتوں کو تحفظ اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،ملک کی ترقی میں اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی کے مواقع دستیاب ہیں اس ضمن میں سینٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر منتخب اداروں میں اقلیتی برادری کے افراد با الخصوص اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے قانون سازی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کی ترقی میں اقلیتی برادری کو بھرپور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ہم سب کو مل کر صوبہ کو ترقی و خوشحالی کی نئی منازل پر لے کر جانا ہے یہی ہمارا وژن ہونا چاہئے ۔تقریب میں گورنر سندھ نے عیسائی برادری کے غریب افراد میں کرسمس کی خوشی میں تحائف اور نقد رقم بھی تقسیم کی۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.