صدر گوگیرہ ،کسان اتحاد مطالبات کے حق میں احتجاج ،مین جی ٹی روڈ اور ریلوے ٹریک مکمل بند کر دیا

پتوکی سے ا وکاڑہ بائی پاس تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کے ساتھ ساتھ ٹرینیں بھی پھنس گئیں،ہزاروں مسافر انتظار کی سولی پر لٹک گئے

اتوار 10 دسمبر 2017 22:20

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) کسان اتحاد کے جی ٹی روڈ پتوکی بائی پاس کے قریب احتجاج اور ریلوے ٹریک پر دھرنا کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی ، چھ سے زائد ٹرینوں کو اوکاڑہ،رینالہ خورد اور قریبی ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا جسکی وجہ سے مسافر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کے نے اپنے مطالبات کے حق میں پتوکی بائی پاس کے قریب دھرنا دے کر مین جی ٹی روڈ اور ریلوے ٹریک مکمل بند کر دیا گیا ہے جس سے پتوکی سے ا وکاڑہ بائی پاس تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کے ساتھ ساتھ ٹرینیں بھی پھنس گئیں۔

ملتان ایکسپریس اوکاڑہ اسٹیشن ،خیبر میل ٹرین رینالہ خورد اسٹیشن ،جعفر ایکسپریس پتوکی اسٹیشن ،موسی پاک کوٹ رادھا کشن اسٹیشن ،پاک بزنس ٹرین رائیونڈ اسٹیشن پر گھنٹوں رکی رہیںجس کی وجہ سے ٹرینوں میں سوار ہزاروں انتظار کی سولی پر لٹک گئے ۔

(جاری ہے)

لاہور سے کراچی جانیو الی کراچی ایکسپریس کو براستہ ساہیوال جانے کے بجاے فیصل آباد سے کراچی روانہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے رائیونڈ ،ساہیوال کے سیٹ بک کرانے والے مسافر بھی پریشانی سے دوچار رہے ۔ضلعی ٹریفک پولیس نے ڈی پی او حسن اسد علوی کی ہدایت پر ملتان سے لاہور کی جانب جانے والے مسافروں کی گاڑیوں کو اوکاڑہ بائی پاس سے براستہ دیپالپور ،قصور لاہور جانے کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :