پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ہوا،سینیٹر سلیم مانڈوی والا

ْحلقہ بندیوں کے بل پر حکومت سے کوئی ڈ یل ہوئی نہ کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی چل رہی ہے،بیان

اتوار 10 دسمبر 2017 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ہوا،حلقہ بندیوں کے بل پر حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے حلقہ بندیوں کے معاملے کے حوالے سے کوئی شرائط پیش نہیں کیں،جب تک وفاقی حکومت تحفظات دور نہیں کرتی کوئی ڈیل نہیں ہوسکتی۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وفاقی حکومت کو جمہوری رویہ اختیار کرنا ہوگا اور صوبوں کے مسائل حل کرنا ہوں گے،صوبوں کے حوالے سے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔