تمام مسائل کی ذمہ دار قوتیں اب اسلام کے نام پر پاکستان میں بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے در پہ ہیں ، شیخ آفتاب احمد

مسلم لیگ ( ن ) حکومت قادیانیوں کو غیر مسلم تصور کرتی ہے اور اس قانون میں تبدیلی کا سوچ بھی نہیں سکتے،وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور

اتوار 10 دسمبر 2017 22:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ افغانستان ، عراق ، فلسطین ، لبنان ، یمن ، لیبا اور دیگر اسلامی ممالک میں امن و امان کی ابتر صورتحال ، خانہ جنگی اور دیگر تمام مسائل کی ذمہ دار قوتیں اب اسلام کے نام پر پاکستان میں بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے در پہ ہیں تاہم ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، رمضان کا آخری عشرہ قائد محمد نواز شریف مدینہ منورہ میں گزارتے ہیں ان کے گھرانوں کی بیٹیوں کے نکاح بھی مسجد نبویؐ میں ہوئے ہیں ، مسلم لیگ ( ن ) حکومت قادیانیوں کو غیر مسلم تصور کرتی ہے اور اس قانون میں تبدیلی کا سوچ بھی نہیں سکتے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ اٹک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقدہ محفل میلاد مصطفی ؐ کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ جس نے اس در سے اپنی رشتہ پکا کر لیا وہ فیض پانے میں کامیاب ہوگیا میری کامیابی بھی حضوربنی کریم ؐ کے صدقے ہے مجھے اپنے گھر سے حضورؐ سے محبت کا سبق ملا اور پھر اس جماعت میں چلا گیا جس کے قائد میاں محمد نواز شریف مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے فضاوں میںرہ کر پاکستان کے لئے دعا مانگتے ہیں جس بھی حضور بنی کریم ؐ سے سچا عشق کیا وہ کبھی اور کسی مقام پر نامراد نہیں لوٹتامحفل میلاد مصطفی ؐ کا اہتمام چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، چیف آفیسر خلیل احمد نیرٴ اعوان اور سیرت کمیٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا ، میزبان تقریب وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان نے محفل میلاد مصطفی ؐ کے موقع پر یہ اعلان کیا کہ محفل میلاد مصطفی ؐ کا انعقاد ہر سال کیا جائے گا معززین علاقہ اور ملک بھر سے آئے ہوئے معروف نعت خوان حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور گلہائے عقیدت پیش کر کے سامعین کے دل مول لیے ، تقریب میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے نگران اعلیٰ ، مرکزی سیرت کمیٹی حاجی محمد الیاس ، نائب نگران اعلیٰ راشد الرحمن خان ، صدر حاجی محمد الماس ، جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عرفان قادری اور دیگر عہدیداران ، ضلعی انتظامیہ ، ڈی پی او ، ایس ایچ او ، سجاوٹ اور دیگر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیںچیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے اپنی اور وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان کی طرف سے محفل میلاد مصطفی ؐ کے شرکاء کا اختتامی کلمات تے ہوئیمیں شکریہ ادا کر کہا کہ حضور پاک ؐ سے عشق اور محبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت کا سبب بنتا ہے ، آج ہم محفل میلاد مصطفی ؐ کی ابتداء کر کے بلدیہ اٹک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نئی روایت قائم کر رہے ہیں ، ہم دنیا میں رہیں نہ رہیں انشاء اللہ یہ سلسلہ کبھی نہیں رُکے گا ، بلدیہ اٹک کی فضاء ہر سال ماہ ربیع الاوّل میں شافع محشر محمد عربی ؐ کی ثناء خوانی سے بلند ہوتی رہے گی ، انہوں نے کہا کہ جب ہم نے بلدیہ اٹک میں منتخب ہونے کے بعد اقتدار سنبھالا تو خزانہ خالی تھا ہمارے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے بھی بجٹ نہیں تھا ، مجھے قدم قدم پر مشکلات در پیش رہیں مگر میرے بھائی وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان نے ہر ہر قدم پر مجھے سنبھالا دیا اور باقی ٹیم سمیت میرے کندھے سے کندھا ملائی رکھا ، آج وہی بلدیہ اٹک دیگر قومی تہواروں میں شاندار تقاریب کے انعقاد کیساتھ ساتھ محفل میلاد مصطفی ؐ کی بنیاد رکھ دی ہے آج کی محفل کا تمام سہرا وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان اور چیف آفیسر خلیل احمد نیر اعوان کو جاتا ہے ، تمام انتظامات انہوں نے ہی کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :