ایڈمرل ٖظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر روانہ

اتوار 10 دسمبر 2017 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ٖظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سربراہ اس دورے کے دوران ترکش نیول فورسز کی مختلف تنصیبات کا دورہ کریں گے اور ترکی کے دفاع کے اعلیٰ عہدیداران اور کمانڈر ترکش نیول فورسز سے ملاقاتیں کریں گے۔پا ک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات اور بحری شراکت داری میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہو گا۔

متعلقہ عنوان :