Live Updates

پی ٹی آئی کے شیخوپورہ جلسے کی جھلکیاں

لوگو،نواز شریف جا رہا ہے،عمران خان آ رہا ہے،رہنما اسٹیج پر پہنچنے کی کوشش میں ایکدوسرے سے الجھتے رہے

اتوار 10 دسمبر 2017 21:51

شیخوپورہ /صفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) * پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا شیخوپورہ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا *زبر دست آتش بازی کے باعث عمران خان تقریر شروع نہ کر سکے اور انہیںکہنا پڑا کہ آج صرف آتش بازی دیکھ لیتے ہیںتقریر رہنے دیتا ہوں* عمران خان نے کرکٹ سٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ پر شدید تنقید کی *عمران خان نے ڈپٹی کمشنر کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے اللہ کو جواب دینا ہے یا شہباز شریف کو *چار سال قبل یہاں جو جلسہ کیا اس کی تعداد آج کی تعداد کا 10 فیصد بھی نہ تھی* عمران خان نے گلی گلی میں شور ہے، سارا ٹبر چور ہے کا نعرہ لگوایا*عطااللہ عیسٰی خیلوی نے پارٹی نغمہ 'بنے گانیا پاکستان پیش کیا* شیخ رشید نے نواز شریف کی سیاست 11 مارچ 2018 تک ختم ہو جانے کاعندیہ دیدیا* شیخ رشید اپنی تقریر کے دوران نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور ختم نبوت کے نعرے لگواتے رہی* شیخ رشید نے اعلان کیا،'لوگو،نواز شریف جا رہا ہے،عمران خان آ رہا ہی* جہانگیر ترین نے کون بچائے گا پاکستان، عمران خان، عمران خان کے نعرے لگوائی*جلسہ میں ضلع بھر سے تحریک انصاف کے رہنما اور پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اپنے ہمراہ سینکڑوں کارکنوں اور گاڑیوں پر مشتمل قافلوں کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے * تمام رہنما اسٹیج پر پہنچنے کی کوشش میں ایک دوسرے سے الجھتے رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات