بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کے اعلان کے خلاف لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے المرتضیٰ ہاؤس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

اتوار 10 دسمبر 2017 21:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کے اعلان کے خلاف لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے المرتضیٰ ہاؤس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں امریکی صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماؤں محراب علی بھٹو، مختیار احمد بھٹو، لطف اللہ شیخ، فقیر حبیب پتوجو، محمد رمضان رند اور دیگر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے وسطی ایشیا کے حالات کو خراب کرنے کے لیے ایسے بیانات دے کر تمام مسلمہ امہ کی دل آزاری کی جارہی ہے جس سے وسطی ایشیا کا امن تباہ ہونے کا خدشہ ہے جس پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو نوٹس لے کر ایسے اقدامات کا راستہ روک کر تمام مسلمہ امہ میں چھائی پریشانی دو کی جائے۔