سندھ یونیورسٹی اور این ٹی ایس کے ذریعے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کا دوبارہ ٹیسٹ لینے کے خلاف پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 10 دسمبر 2017 21:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) سندھ یونیورسٹی اور این ٹی ایس کے ذریعے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر ٹیسٹ دے کر کامیابی حاصل کرنے والے اساتذہ سے دوبارہ ٹیسٹ لینے کے خلاف اساتذہ تنظیم پ ٹ الف ضلع لاڑکانہ اور سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس ٹیچرس فورم لاڑکانہ ڈویزن کی کال پر لاڑکانہ ڈویزن کے پانچوں اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے شہر کے جناح باغ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں آصف علی شیخ، محمد رمضان مغیری اور دیگر نے بتایا کہ گذشتہ 8 سالوں سے ہم مستقبل کے معمار بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود اساتذہ سے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرکے انہیں پریشانی میں مبتلا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بغیر ٹیسٹ لیے مستقل کرکے چھائی پریشانی ختم کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :