محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن میں ٹیسٹ دینے والے امیدواروں نے گذشتہ 10 سالوں سے آفر اور جوائننگ آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف احتجاج

اتوار 10 دسمبر 2017 21:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن میں ٹیسٹ دینے والے امیدواروں نے گذشتہ 10 سالوں سے آفر اور جوائننگ آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید فیاض علی شاہ، نالی مٹو، منور پٹھان، مختیار سیال اور دیگر نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن گذشتہ دس سالوں سے ہمیں محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن میں ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود آفر اور جوائننگ آرڈر جاری نہ کیے جارہے جو میرٹ کے قتل عام ہے جس پر لاڑکانہ کے منتخب نمائندوں اور پیپلز پارٹی رہنماؤں نے چپ سادھ رکھی ہے۔

امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ آفر اور جوائننگ آرڈر دے کر چھائی پریشانی ختم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :