کہانی نویس اور شاعر ریاض لاڑک عرف ابو ایلیا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف لاڑکانہ میں سندھی ادبی سنگت کی جانب سے احتجاج

اتوار 10 دسمبر 2017 21:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) سندھ کے نامور کہانی نویس اور شاعر ریاض لاڑک عرف ابو ایلیا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف لاڑکانہ میں سندھی ادبی سنگت کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی رابطہ سیکریٹری ستار ہلیو، احمد علی صابر چانڈیو، عزیز قاسمانی، تصور ابڑو، ندیم شیخ، اعجاز سولنگی اور دیگر نے بتایا کہ کچھ روز قبل تھانہ سول لائین پر ریاض لاڑک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں اپنائے گئے موقف میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاض لاڑک پر درج مقدمہ خارج کرکے لاڑکانہ کے ادیبوں اور شاعروں میں چھائی پریشانی ختم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :