پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما امیر بخش خان بھٹو کے اعزاز میں استقبالیہ، مختلف برادریوں کے معززین کی سینکڑوں افراد سمیت پی پی پی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کر بڑے عرصے سے ملک پر حکمرانی کرتے ہوئے ملک کی خوشحالی کیلئے کوئی عملی کام نہیں کیا، امیر بخش بھٹو

اتوار 10 دسمبر 2017 21:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما امیر بخش خان بھٹو کے اعزاز میں استقبالیہ، مختلف برادریوں کے معززین کی سینکڑوں افراد سمیت پی پی پی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیر بخش خان بھٹو کے اعزاز میں کچھ روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کو الوداع کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے جونیجا برادری کے معزز شخصیت نظیر حسین جونیجو کی جانب سے رتودیرو شہر کی شہزاد کالونی میں استقبالیہ دیا گیا۔

اس موقعے پر سومرا، لولائی، مرکھیانی، ویسر اور لاشاری برادری کے معززین انور علی سومرو، غلام اکبر لولائی، رسول بخش مرکھیانی، ندیم احمد ویسر، محمد نواز لاشاری، برکت علی لاشاری، نیاز حسین لاشاری، دلبر خان ویسر، صاحب خان لاشاری، اختیار علی جونیجو، نادر حسین جونیجو، غلام حسین جونیجونے اپنی اپنی برادری کے سینکڑوں افراد سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر تقریب کو خطاب کرتے ہوئے امیر بخش خان بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کر بڑے عرصے سے ملک پر حکمرانی کرتے ہوئے ملک کی خوشحالی کیلئے کوئی عملی کام نہیں کیا، صرف اور صرف لوٹ مار کرکے ملک کے خزانے کو کھوکھلا کرکے اپنے پیٹ بھرے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ملکی ادارے تباہی کے کنارے پر پہنچ چکے ہیں، جبکہ عوام ایک وقت کی روٹی کھانے کیلئے بھی پریشان ہے۔

امیر بخش خان بھٹو نے مزید کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ کی حکمرانی میں تعلیم، صحت، پینے کا پانی میسر نہیں، جبکہ بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ، مہانگائی اور بدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے، یہ وجہ ہے کہ عوام میں پی پی پی اور ن لیگ کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے اور عوام اپنے دکھ اور مشکلات کی نجات پی ٹی آئی کو سمجھتے ہوئے دن بدن ہزاروں کی تعداد میں شامل ہو رہا ہے اور سندھ بھی اب پنجاب اور کے پی کے کی طرح پی ٹی آئی کا قلعہ بنتی جا رہی ہے۔

وہ دن د?ر نہیں جو سندھ کی عوام عمران خان کے ساتھ کندھا کندھے میں ملاکر چوروں، لٹیروں کے خلاف میدان میں ساتھ کھڑی ہوگی۔اس موقعے پر اکبر عاربانی، انیس الرحمان جونیجو، وکیل خلیل الرحمان جونیجو، وکیل عبدالستار بھٹو، وکیل عبدالوہاب بھٹو، مکھی اشوک کمار، مختیار میرانی، سید امداد شاہ، یاسین راجپوت، شریف قریشی، ندیم شیخ، رجب سومرو، دامو مل پنجوانی، نوید احمد بھٹو و دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ اس سے قبل رتوڈیرو پہنچنے پر امیر بخش خان بھٹو کا پرتباک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور بڑے جلوس کی صورت میں انہیں پنڈال میں پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :