کھکھرانی چوک پر ٹرالر اور ٹریکٹر میں تصادم، متعدد افراد زخمی

اتوار 10 دسمبر 2017 21:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) لاڑکانہ کے قریب کھکھرانی چوک پر ٹرالر اور ٹریکٹر میں آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور محمد ہاشم بروہی اور محنت کش عبدالسمیع جلبانی زخمی ہوگئے، اطلاع پر آسپاس کے لوگوں نے پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے لاڑکانہ شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جن کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جائے وقوعہ سے ٹرالر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرالر تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :