استعفیٰ کیلئے زور زبردستی کی بات ماننا میرے خون میں شامل نہیں،رانا ثناءاللہ

قادیانی غیرمسلم ہیں میں انہیں غیرمسلم سمجھتاہوں،اپنے ہرقول وفعل پرعوام کوجواب دہ ہوں،پیرسیالوی اگرمجھے بلاتے تواپنی مرضی سے جاتا،دھوبی گھاٹ جلسے میں کسی نے استعفیٰ دیااور نہ ہی کوئی دے گا۔پیرسیالوی کے جلسے پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 دسمبر 2017 21:46

استعفیٰ کیلئے زور زبردستی کی بات ماننا میرے خون میں شامل نہیں،رانا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 دسمبر2017ء) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ استعفیٰ کیلئے زور زبردستی کی بات ماننا میرے خون میں شامل نہیں، قادیانی غیرمسلم ہیں میں انہیں غیرمسلم سمجھتاہوں، ہم سیاسی لوگ ہیں اپنے ہرقول وفعل پرعوام کوجواب دہ ہیں،پیرسیالوی اگرمجھے بلاتے تواپنی مرضی سے جاتا،دھوبی گھاٹ جلسے میں کسی نے استعفیٰ دیااور نہ ہی کوئی دے گا۔

انہوں نے پیرحمیدالدین سیالوی کے دھوبی گھاٹ جلسے پرردعمل دیتے ہوئے واضح کیاکہ قادیانیوں سے متعلق میری بات میں ابہام نہیں لیکن ابہام بلاوجہ پیدا کیا گیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قادیانی غیرمسلم ہیں میں انہیں غیرمسلم سمجھتا ہوں۔ آئین نے قادیانیوں کوغیرمسلم قراردیا ہوا ہے۔ختم نبوت پرجویقین نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں اپنے ہرقول وفعل پرعوام کوجواب دہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیرحمیدالدین کوسیاسی قوتیں اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہیں۔ پیرسیالوی اگرمجھے اپنے آستانہ پربلاتے تواپنی مرضی سے جاتا۔اگریہ کہاجائے کہ آپ آستانہ آئیں پھرفیصلہ کریں گے تویہ بات نہیں مان سکتا۔ استعفیٰ کیلئے زور زبردستی کی بات ماننا میرے خون میں شامل نہیں۔انہوں نے کہاکہ فیصل آبادجلسے میں استعفے دیے گئے لیکن استعفے تب مانے جاتے ہیں جب اسپیکراسمبلی کے سامنے پیش کیے جائیں۔دھوبی گھاٹ جلسے میں کسی نے استعفیٰ دیااور نہ ہی کوئی دے گا۔

متعلقہ عنوان :