'4، 5 استعفوں سے فرق نہیں پڑتا، اسمبلیاں توڑ کر دھاندلی کرانیکا منصوبہ ہے' احسن اقبال

قبل از وقت اسمبلیاں توڑ کر طویل مدتی نگران حکومت کی دھاندلی کا منصوبہ ہے، نارووال میں گفتگو

اتوار 10 دسمبر 2017 21:20

'4، 5 استعفوں سے فرق نہیں پڑتا، اسمبلیاں توڑ کر دھاندلی کرانیکا منصوبہ ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ '4، 5 استعفوں سے فرق نہیں پڑتا، اسمبلیاں توڑ کر دھاندلی کرانیکا منصوبہ ہے ،۔

(جاری ہے)

اپنے آبائی شہر میں سبزی منڈی میں افتتاحی منصوبے کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سابق صدر آصف زرداری اور عمران خان پر خوب برسے او ر کہا کہ دھرنے صرف ملکی ترقی روکنے کیلئے دئیے جا رہے ہیں، پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرداری کے 5 سال ڈراؤنا خواب تھے، کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑے گئے، عمران خان اناڑی سیاستدان ہیں وہ ملک کیا چلائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف تقریریں اور دھرنے دے سکتے ہیں، مخالفین ٹانگیں کھینچتے رہیں، مدت پوری کریں گے، 2018ئ میں مسلم لیگ ن دوبارہ منتخب ہو کر حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :