18دسمبر کو چوہدری غلام عباس کی برسی، کشمیر ہائوس اسلام آباد تقریب کا انعقاد ہوگا

اتوار 10 دسمبر 2017 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کی 18دسمبر کو برسی کے موقع پرصبح10:00بجے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس تقریب میں وزیراعظم آزاد جموںو کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے علاوہ وفاقی شخصیات سے خطاب کرینگی۔

(جاری ہے)

تقریب میں شرکت کیلئے مہاجرین جموںو کشمیر مقیم پاکستان اور آزاد کشمیر بھر سے مسلم لیگی قافلے تقریب میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

وزیراعظم آزاد جموںو کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن)آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تمام مسلم لیگی عہدیداران، ضلعی،تحصیل، حلقہ جات، ونگز اور بورڈز کے عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔راٹھور