یہودی عبادت گاہ پر مبینہ حملے کے تین مشتبہ ملزمان گرفتار

اتوار 10 دسمبر 2017 21:20

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) سویڈن کی پولیس نے کہا ہے کہ ایسے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن پر شبہ ہے کہ وہ گزشتہ شام میں گوٹن برگ کے سائنیگاگ پر حملے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گوٹن برگ کی پولیس نے مشتبہ افراد کی شناخت بتانے سے گریز کیا ہے۔ اس حملے کے وقت یہودی عبادت گاہ کے قریب دس نوجوانوں کو کھڑے بھی دیکھا گیا تھا۔ اس عبادت گاہ کے مرکزی دروازے پر ایک کار سے جلتی ہوئی شے پھینکی گئی تھی لیکن اس جلتی شے سے مزید آگ نہیں پھیل سکی تھی۔ اس حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :