جرمنی کو چینی سائبر جاسوسی کا سامنا ہے، جرمن انٹیلیجنس

اتوار 10 دسمبر 2017 21:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) جرمنی کے خفیہ ادارے کے سربراہ ہانس گیورگ ماسن کا کہنا ہے کہ چین سوشل نیٹ ورکس کا استعمال کرتے ہوئے مختلف معلومات کے حصول کے عمل کو مزید تسلسل دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماسن کے مطابق ان کی ایجنسی ایسے دس ہزار جرمن شہریوں کو جانتی ہے جنہیں چینی سیاستدانوں اور حکومتی اداروں کے اراکان نے ٹارگٹ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لنکڈاِن نامی ویب سائٹ کو بنیادی طور پر استعمال کیا گیا ہے اور اس پر چینی خفیہ ادارے کے کئی ملازمین نے مشارورتی فرموں، تھنک ٹینکس اور ریسرچرز کے لبادے میں جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :