صنعاء : اتحادی بم باری میں میزائلوں کا ایرانی ماہر ہلاک

اتوار 10 دسمبر 2017 21:20

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) یمن کے صوبے صنعائ میں ہفتے کے روز ارحب گورنری میں عرب اتحاد کے طیاروں کی بم باری میں میزائلوں کا ایرانی ماہر حسین خسروی مارا گیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی رپورٹ کے مطابق یمن میں سرکاری فوج ملک کے مغربی صوبے الحدیدہ کی تیسری گورنری تک پہنچ گئی ہے۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کی شب بتایا کہ یمنی فوج نے "حیس الخوخہ" کے تکون پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ التحیتا گورنری میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی۔عسکری ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے حیس شہر کا گھیراؤ کر لیا ہے جو الخوخہ شہر سے 10 کلومیٹر کی دٴْوری پر واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :