ْعمران خان اپنی تقریروں میں گھسا پٹا کارڈ چلا کر خود کو بیوقوف بنارہے ہیں، مریم اورنگزیب

آپ پاکستان بالخصوص کے پی کے والوں سے کس چیزکابدلہ لے رہے ہیں کے پی کے میں میٹرواوربس سروس تونہ بنی رکشا سروس ہی شروع کروادیں،بیان

اتوار 10 دسمبر 2017 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران آپ پاکستان بالخصوص کے پی کے والوں سے کس چیزکابدلہ لے رہے ہیں کے پی کے میں میٹرواوربس سروس تونہ بنی رکشا سروس ہی شروع کروادیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے آج پھر وہی گھسا پٹا رکارڈ چلایاعمران صاحب اپنی تقریروں سے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں ، عمران صاحب بتائیں پچھلے ساڑھی4سال میں کتنے بجلی کے منصوبے لگائی عمران صاحب قوم کو بتائیں350چھوٹے ڈیم کہاں ہیں عمران صاحب قوم کو بتائیں انصاف بس کہاں ہی عمران صاحب عوام کو بتائیں احتساب کمیشن کا تالا کب کھولیں گے،عمران صاحب آپ نے رونے،جھوٹ بولنے،گالیاں دینے کے سواکیاکیا عمران آپ پاکستان بالخصوص کے پی کے والوں سے کس چیزکابدلہ لے رہے ہیں،وفاقی حکومت نے ساڑھی4سال میں آپکے حصے کا کام بھی کیا ہے وفاقی حکومت نے آپ کے حصے کاکام اس لیے کیاکہ آپ توکنٹینرپر ہی رہے،کے پی کے میں میٹرواوربس سروس تونہ بنی رکشا سروس ہی شروع کروادیں،عمران صاحب،ان شائ اللہ اورنج ٹرین بھی مکمل ہوجائیگی،آپ کاکیا ہوگا،عمران صاحب اپنی حکومت کی کارکردگی پر صرف3لائنیں بول کر دکھائیں،عمران صاحب اگلی جلسی میں بتائیں ساڑھی4سال میں کتنے جھوٹ بولے،انہوں نے کہا کہ عمران صاحب قوم آپ کے کیسزمیں عدالتوں،الیکشن کمیشن کی طرف دیکھ رہی ہے،عمران 4سال جھوٹ بولنے کے بجائے کام کرتے تو کے پی کے والے بنی گالاپراحتجاج نہ کرتے۔

متعلقہ عنوان :