Live Updates

ملکی سیاست میں عمران نیازی کا کردار ایک بہروپیے جیسا ہے مگر یہ بہروپیا کسے بھی روپ تبدیل کرے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا ،سعید غنی

اتوار 10 دسمبر 2017 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے عمران خان کے شیخوپورہ میں جلسہ سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں عمران نیازی کا کردار ایک بہروپیے جیسا ہے مگر یہ بہروپیا کسے بھی روپ تبدیل کرے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ سعید غنی نے کہا کہ جو شخص سندھ میں زبردستی مسلمان مذہب تبدیل کراتا ہے پیپلزپارٹی اس کی رکنیت ختم کر چکی ہے۔

وہ شخص پیپلزپارٹی سے نکالے جانے کے بعد اب پی ٹی آئی کا لیڈر ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی کے پی میں ٹمبر مافیا کے خود سرغنہ بن گئے ہیں، کے پی میں پرانے اور قیمتی درخت کاٹ کر بیچ دئیے گئے ہیں اور نئے درخت اگانے کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ حیران کن بات یہ بھی ہے کہ عمران خان انسانی حقوق کی تو باتیں کرتا ہے مگر طالبان نیازی نے کے پی میں انسانی حقوق کے لئے ایک روپیہ بھی فنڈ مختص نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے شہدائ کے وارث طالبان نیازی کے خلاف فریاد کر رہے ہیںجبکہ پی ٹی آئی کے کونسلر نے ایک ہجوم کے ساتھ مل کر طالب علم مشال خان کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارنے کے بعد جلانے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی کا وہ کونسلر صوبائی حکومت میں ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سرِ بازار ایک خاتوں کی بے حرمتی کی گئی، پی ٹی آئی نے اس انسانیت سوز واقعے کو بھی دبانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم عمران نیازی سے یہ ضرور سوال کرے گی کہ ان کے جلسوں پر کے پی حکومت کا پیسہ کیوں خرچ ہو رہا ہی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :