اسرائیلی وزیراعظم نے یورپ کی پالیسیوں کو منافقانہ قرار دیدیا

اتوار 10 دسمبر 2017 21:10

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یروشلم ( مقبوضہ بیت المقدس ) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے تناظر میں یورپی یونین کی پالیسیوں کو منافقانہ قرار دیدیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی دارالحکومت کے معاملے میں یورپی یونین اور یورپی ممالک کے ردعمل پر شدید تنقید کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یورپی ممالک کا رویہ منافقانہ اور دوہرے معیار کا حامل ہے ۔نیتن یاہو کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ فرانس اور برسلز کا دورہ شرور کرنے والے ہیں ۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ یورپ نے امریکی صدر کے اس فیصلے پر تنقید توکی ،لیکن فلسطینی علاقوں سے راکٹ داغنے کے حوالے کبھی کچھ نہیں کہا۔نیتن یاہو فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد یورپی وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :