اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس (آج) استنبول میں ہوگا

69میں مسجد اقصیٰ پر حملے کے بعد قائم ہونے والی مسلمان ممالک کی تنظیم ایک بار پھر فلسطین کے مسئلے پر مل بیٹھے گی

اتوار 10 دسمبر 2017 21:10

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) امریکا کی جانب سے اپنے سفارت خانے کی القدس منتقلی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس (آج) پیر کو استنبول میں ہوگا۔1969میں مسجد اقصیٰ پر حملے کے بعد قائم ہونے والی مسلمان ممالک کی تنظیم ایک بار پھر فلسطین کے مسئلے پر مل بیٹھے گی۔اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اپنے پچاس سال مکمل کرنے کو ہے۔

تنظیم کے بنیادی اغراض و مقاصد میں مسلم امہ کا اتحاد، اسلامی اقدار کا تحفظ اور رکن ممالک کے درمیان تعاون اور یکجہتی کا فروغ شامل ہے تاہم فلسطین کامسئلہ ہو، کشمیر کا تنازعہ یا روہنگیا پر مظالم، او ا?ئی سی کا کردار بیانات اور مذمتی قرادادوں تک ہی محدود رہا، مسلمانوں کو درپیش مسائل میں اس کی خاموشی اور غیر متحرک رویہ تنقید کا نشانہ بنتا رہا۔

(جاری ہے)

امریکا کی جانب سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد ایک بار پھر اسلامی ممالک اسی پلیٹ فارم پر سر جوڑ کر بیٹھیں گے، فلسطین کے مسئلے پر او آئی سی کا موقف واضح ہے، مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی تسلط کا خاتمہ اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ،ْدو ہزار تیرہ میں تنظیم کے سیکریٹری جنرل احسان او گلو کی جانب سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے والے ملک کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی تجویز بھی سامنے آچکی ہے تاہم کیا رکن ممالک امریکی اقدام کیخلاف کسی ٹھوس پالیسی پر متفق ہوسکیں گے یا اس بار بھی محض بیانات، مطالبات اور مذمتی قراداد پر اکتفا کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :