ایرانی صدر کی سعودی عرب کو دوستی کی مشروط پیشکش

یمن میں بمباری روکنے اور اسرائیل سے دوستی منقطع کرنے کی صورت میں سعودی عرب سے تعلقات بحال کرنے کیلئے تیار ہیں ،ْحسن روحانی

اتوار 10 دسمبر 2017 21:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کو تعلقات میں بہتری کی مشروط پیشکش کردی۔ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب میں حسن روحانی نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں بمباری بند اور اسرائیل سے دوستی ختم کردے تو اس سے اچھے تعلقات ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یمن میں بمباری روکنے اور اسرائیل سے دوستی منقطع کرنے کی صورت میں سعودی عرب سے تعلقات بحال کرنے کیلئے تیار ہیں۔حسن روحانی نے کہا کہ القدس کے معاملے پر امریکا اور صیہونی سازشیں کامیاب نہیں ہو سکتیں، القدس کو آزاد کرا کر رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :