بلاول بھٹو زرداری سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی ملاقات ،ْ مختلف امورپر تبادلہ خیال

اتوار 10 دسمبر 2017 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں اسسٹنٹ منسٹر وانگ یاجون ، زہانگ ایکسوئی، لائبن، ہو ایگزیاڈونگ، تان وائی، فو ویران، ایمبیسڈر یائو جِنگ اور می جنگ شامل تھے۔ ملاقات میں پاک چین کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دیگر دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سید نیر حسین بخاری، سینیٹر شیری رحمن، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، فیصل کریم کنڈی اور مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔