سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اتوار 10 دسمبر 2017 21:00

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا، کارروائی کے دوران رینجرز کے 23، پولیس کے 24، اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بھی حصہ لیا، تلاشی کے بعد 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس رینجر اور حساس اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مقامی وڈیرے کے گھر پہ چھاپہ مارا گیا، اے ایس پی صدر ایس ایچ او صدر کی نگرانی میں مقامی وڈیرے کے ڈیرے پر سرچ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار افراد میں فریدون، عبدالوحید، انور علی، اور اختر جان شامل ہیں جن کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ جن میں ایک عدد رپیٹر،ایک عدد بندوق،2 عددپسٹل اور 40 کے قریب راوند دوران تلاشی برآمد لیا ہے گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جن کے خلاف ابتدائی طور پر Ao13/20/65 اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :