مسترد شدہ سیاست دان محمد نواز شریف کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے، شیخ آفتاب احمد

اتوار 10 دسمبر 2017 21:00

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے صفر جمع صفر زیرو ہی ہوتا ہے مسترد شدہ سیاست دان محمد نواز شریف کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔ ہمارے مخالفین نے سوائے لوٹ مار احتجاج ،دھرنوں اور قومی خزانے کو شیر مادر کی طرح ہڑپ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے حلقہ این ای57کی تحصیل حضرو کے تمام 126دیہاتوں کو سوئی گیس مکمل طور پر فراہم کر دی ہے جبکہ یاسین گاو،ْں کی کارپٹ سڑک کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھچھ کے مختلف دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ،شیخ سلمان سرور،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ،شیخ اجمل محمود،طلال بٹ،شیخ خالدی،حاجی احسان کے علاقہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے انہوں نے کہا کہ تحصیل حضرو کا کوئی دیہات سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہا ، جلد ہی اربوں روپے مالیت سے ہر گھر گلی محلے کو جہاں بھی بجلی کے پول اور ٹرانسفارمر کی ضرورت ہے اسے پورا کیا جائے گا اس مد میں رقم آ چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران حلقہ کے عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے انکو وقت سے پہلے مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل حضرو کے ان دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے حکومت نے ایک ارب روپے فراہم کئے انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف نے جب بھی اقتدار کی بھاگ دوڑ سنبھالی، آنے والے نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے میگا پروجیکٹ دیئے، انہوں نے کہا کہ11سالوں تک ق لیگ اور زرداری ٹولہ برسر اقتدار رہا لیکن سوائے لوٹ مار کے کوئی دوسرا کام نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے پاکستان میں تجارتی معاشی ، زرعی اور صنعتی ترقی کیلئے نمایاں اقدامات اٹھائے، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکامی سے دوچار ہونگی صفر جمع صفر زیرو ہو تا ہے آج کل تمام اسی طرح کے سیاستدان سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :