کوئٹہ میں سردی کی شدت بدستور جاری ،لوگ گھروں میں محصور

اتوار 10 دسمبر 2017 20:50

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان سردی کی شدت میں اضافہ درجہ حرات نقطہ انجماد سے منفی سات تک پہنچ گیا، گرم ملبوسات اور خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

شدید سردی کے سبب سرشام شہر کی دکانیں بند ہونا شروع ہو گئیں۔لوگ گھروں کا رخ کرنے لگے۔علاوہ ازیں شدید سردی کے سبب کوئلہ اور خشک لکڑی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا۔ شدید سردی کے سبب گاڑی کا پانی جم گیا۔ ڈاکٹروں نے معصوم بچوں کو شدید سردی میں گرم کپڑے پہنانے کی ہدایت کی ہے۔تاکہ معصوم بچے موسمی بیماریوںسے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :