ٹانک ‘گومل زا م ڈیم علاقہ گومل کے ہزاروں کنال اراضی سیم و طور کی وجہ سے بنجر ‘ ہزاروں درخت سوکھ ‘ کئی گھر بوسیدہ

اتوار 10 دسمبر 2017 20:50

ٹانک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) ارباب خان محسود ،خالد محسود،ملک عرفان الدین بر کی نے کہا ہے کہگومل زام ڈیم سے نکالی گئی نہر کے سیم و طور کی وجہ سے علاقہ گومل کی ہزاروں کنال ار اضی بنجر ‘ ہزاروں درخت سوکھ اور کئی گھر منہدم ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات صوبہ خیبرپختون خواہ کے ضلع ٹانک کے علاقے گومل میں اربوں روپے کی لاگت سے کثیر المقاصد گومل زام ڈیم منصوبہ مکمل ہو چکا ہے ‘اس منصوبے کے تحت کئی نہر مکمل ہوچکی ہیںجبکہ کئی ایک پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے لاکھوں کنال بنجرزمین زیر کاشت لائی جائے گی مگر بدقسمتی سے گومل کے علاقہ بٹھیاری میں نہر کے ساتھ سیم نکاسی نالہ نہ بنانے کی وجہ سے گومل زام ڈیم کے سیم کا پانی اراضی سے ابلنے لگا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں دس ہزار کنال سے زائد زیر کاشت زمین مکمل طور پر بنجر ہوگئی ہے جبکہ مذکورہ علاقے میںتمام قیمتی درخت سوکھ چکے ہیں اور سیم کے باعث کئی مکانات بوسیدہ ہوچکے ہیںاور لوگ نقل مکانی پرمجبور ہیں ‘مقامی زمینداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھاری مشینری کے ذریعے سیم کے نالہ کی کھدائی شروع کی ہے اوراب تک دو کلومیٹر سے لمبی نالہ کھودی گئی ہے اور مزید چار کلومیٹر نالہ کی تعمیر سے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عمائدین علاقہ نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان ،وزیراعلی خیبرپختون خواہ پرویز خٹک،چیف سیکرٹری محمد اعظم خان،کمشنر ڈیرہ اسمعیل خان ،ڈی سی ٹانک راجہ فضل خالق اوردیگر متعلقہ حکام سے اس مسئلے پر توجہ دینے اور مذکورہ نالے کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نالے کی بروقت تعمیر یقینی بناکر مقامی زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :