زرداری صاحب کا این آراوہوا ہے نہ ہوگا،کوئی چاہے بھی تواین آراونہیں ہوسکتا

ان لوگوں نے ریاست کوتاش کا کھیل سمجھا ہوا ہے،ان سب سے تنہائی میں پوچھ لوکہ الیکشن ہوں گے؟کہیں گےنہیں ہوں گے۔ سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود کی نجی ٹی وی میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 دسمبر 2017 20:48

زرداری صاحب کا این آراوہوا ہے نہ ہوگا،کوئی چاہے بھی تواین آراونہیں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 دسمبر2017ء) : سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے پیپلزپارٹی کوخبردارکیا ہے کہ زرداری صاحب خوش ہیں کہ این آراوہو رہا ہے،زرداری صاحب کا این آراوہوا ہے نہ ہوگا،کوئی این آراو کرنا بھی چاہے تونہیں ہوسکتا، ان لوگوں نے ریاست کوتاش کا کھیل سمجھا ہواہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کررہے ہیں۔

زرداری صاحب خوش ہیں، ان کوپتاہے کہ ان کا این آراوہورہا ہے۔لیکن ان کا این آراوہوا ہے نہ ہوگا۔ کوئی کرنا بھی چاہے تونہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب گھبرائے ہوئے ہیں۔سب سے تنہائی میں پوچھ لو کہ الیکشن ہوں گے؟ توکہیں گے کہ الیکشن نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ آپریشن شروع ہوگا توچیخیں نکلیں گی۔میں کراچی کی بات نہیں کررہا،میں سندھ کی بات کررہاہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پردے ڈال دیے ہیں۔یہ سمجھتے ہیں کہ اس کے ساتھ جوکچھ ہورہاہے میں بچ جاؤں گا۔نوازشریف کیساتھ ہورہاہے توشاید یہ سب اللہ کی پکڑمیں آگئے ہیں۔اللہ کی رسی درازہوتی ہے تواتناہی بڑاپھنداتیارہوتاہے۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ یہ سب گھروں کوجارہے ہیں ۔کیونکہ عذاب تو عذاب ہوتاہے۔یہ سب بوکھلاہٹ کاشکارہیں۔ان سب کافیصلہ عدالت کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے ریاست کوتاش کاکھیل سمجھاہواہے۔ریاست میں تاش کاکھیل نہیں کھیلاجائیگا۔یہ سب اپنی تاش اور جوکرکے پتوں کے ساتھ گئے۔

متعلقہ عنوان :