حکومت کشمیر ،برما ،فلسطین جہاں بھی کہے مسلمانوں پرکیئے جانیوالے مظالم کیخلاف جہاد تحریک باہو کے مجاہدین تیار ہیں،پیر سرمد سلطان

اتوار 10 دسمبر 2017 20:40

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک باہو کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر سرمد سلطان القادری سجادہ نشین دربار حضرت سلطان سرداربخش شہید نے کہا کہ ہے کہ میرے دادا حضرت سلطان غلام دستگیر القادری فخرکشمیر کیلئے خدمات لازوال ہیں میں اعلان کرتا ہوں کہ حکومت جب اور جہاں کشمیر ،برما ،فلسطین اور شام سمیت جہاں جہاں مسلمانوں پرکیئے جانے والے مظالم کے خلاف جہاد کیلئے کہیں گے پاکستان تحریک باہو کے مجاہدین تیار ہیں وہ اتوار کو گورنرسندھ کی جانب سے منعقدہ یوم سیا ہ ِکشمیر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ سرمد سلطان القادری نے کہا الحمداللہ غازی کا پوتا اور شہید کا بیٹا ہوں موت سے نہیں ڈرنے والے ، امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے مسلمان ممالکوں کو چاہیئے کہ وہ امریکہ سے تمام رابطے ختم کر دینی چاہیے امریکہ دنیامیں خانہ جنگی کی طرف گامزن ہورہاہے جسکی زندہ مشال ہے کہ انہوں نے قبلہ اول کو اسرائیل کی درالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا انکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :