مسلمانوں کیخلاف نئی صلیبی جنگ شروع ہو چکی ،امریکہ گریٹر اسرائیل کی منصوبہ بندی پر گامزن ہے،مفتی محمد حیات القادری

اتوار 10 دسمبر 2017 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نئی صلیبی جنگ شروع ہو چکی ہے امریکہ گریٹر اسرائیل کی منصوبہ بندی پر گامزن ہے مسلم ممالک امریکہ کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کر کے اسے بیت المقدس میں اسرائیلی دارالحکومت بنانے کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کریں مسلم حکمران امریکی فیصلے کے خلاف سخت لائحہ عمل تیار کریں ٹرمپ امریکہ کا گورباچوف ثابت ہو گا امریکی صدر نے یروشلم میں اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کا اعلان کر کے عالمی امن پر کاری ضرب لگائی ہے الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے مزید کہا کہ مسلم اُمّہ کو مثالی اتحاد کے ذریعے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے امریکہ کی یہودیت نواز پالیسی پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے القدس شریف مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے ٹرمپ کے فیصلے سے امریکہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا ہے بیت المقدس میں اسرائیلی دارالحکومت بنانا اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے منافی ہے مسلم ممالک امریکہ کے متنازعہ فیصلہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائیں اور عالمی اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے۔

متعلقہ عنوان :