گنداخہ، اسرائیل و امریکہ کیخلاف مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

اتوار 10 دسمبر 2017 20:40

گنداخہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) اسرائیل اور امریکہ کے خلاف مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی پریس کلب کے سامنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذرآتش کیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزگنداخہ میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف مختلف سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کی جانب سے جن میں عوامی ایکشن کمیٹی گنداخہ صدر عادل جمالی،جمعیت علماء اسلام (ف)کے امیر مولانا امان اللہ حقانی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر ثناء اللہ پندرانی،تحریک منہاج القرآن کے استاد عبدالحق جمالی،مجلس وحدت مسلمین کے مولانا محمد علی جمالی،گنداخہ یوتھ ونگ کے محسن جمالی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب گنداخہ پہنچی جہاں پر مظاہرین نے امریکہ واسرائیل کا پرچم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلابھی نذرآتش کیا گیااور شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل و امریکہ کی پالیسی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہودی لابی اسرائیل و امریکہ مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف جو منصوبے بنارہے ہیں جس کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گاتمام عالم اسلام بیت المقدس کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی کے لئے تیار ہیںاسرائیل امریکہ کو چاہئیے کہ وہ مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں کیونکہ قبلہ اول بیت المقدس کاتحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے عالم اسلام خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کے بعد بیت المقدس کو مقدس ترین سمجھا جاتا ہے انہوں نے مذید کہا کہ القدس کو اسرائیلی دارلحکمومت تسلیم کرناامریکہ کا آگ سے کھیلنے سے برابرہے جس کی وجہ سے پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آجائے گی مظاہرین نے آخر میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ناپاک عزائم سے باز رہیں اور القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا فیصلہ واپس لے ورنہ وہ وقت بھی دور نہیں جب امریکہ و اسرائیل دنیا کے نقشے سے غائب ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :