پیپلز پارٹی کارکنان نے عوامی حقوق و جمہوریت کیلئے کوڑے کھائے ،لیکن اپنے اصول پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ، سفر ندیم زہری

پیپلز پارٹی کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوجائیں گے ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی یوتھ ونگ

اتوار 10 دسمبر 2017 20:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سفر ندیم زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے عوام کے حقوق اور ملک میں جمہوریت کیلئے کوڑے کھائے لیکن اپنے اصول پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا پیپلز پارٹی کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوجائیں گے پیپلز پارٹی گزشتہ50 سالوں سے عوام کے دلوں پر حکومت کررہی ہیں تحت لاہور نے ہمیشہ عوام کے ساتھ ناانصافیاں کی موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز یوتھ ونگ بلوچستان کے صوبائی رابط سیکرٹری زاکر حسین جاموٹ سے گفتگو کرتے ہوئیکیا۔ میر سفر ندیم زہری نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کے کونے کونے میں مکمل طور پر فعال کردار ادا کررہی ہیں آنے والے قومی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا ، ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہمیشہ پیپلز پارٹی نے اپنا کردار ادا کیا موجودہ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن اور دیوالیہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا ،آج ملک میں کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھیں گے اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سیدریغ نہیں کریں گے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو اٹیمی طاقت بنایا تھا ملک کا آئین دیا اور عوام کے حقوق کیلئے تختہ دار کو چومالیا شہید ذوالفقار علی بھٹوپھانسی پر چڑھ مگر عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کی جب پاکستان کے مفادات کا سودا کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

میر سفرندیم زہری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جاگیر داروں نوابوںوڈیروں سے عوام کو آزاد کرنے اور ووٹ کا حق دلانے کیلئے پیپلز پارٹی کی بنیادرکھی جس کو50 سال ہوچکے ہیں پیپلز پارٹی ملک کی عوام کی دلوں کی ڈھرکن بن چکی ہی5 دسمبرکے پریڈ گراؤنڈاسلام آباد جلسے نے سیاسی مخالفیںکی نیندیں حرام کردی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں بلوچستان سمیت ملک کے نوجوان ان کو اپنے امید کی کرن سمجھتے ہیں وہی اس ملک کے حقیقی نوجوان قیادت ہے پیپلز یوتھ بلوچستان پاکستان بھر کے جیالوں کوشاندار جلسے کی کامیابی پر مبادکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میںدوسیاسی جماعتیںاقتدار کے حصول کیلئے لڑ رہی ہیں عوام دربدر ہیں صوبائی حکومت بری طرح ناکامی کاشکار ہے آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی عوام کے ووٹ کی پرچی سے کامیاب ہوکر عوامی مسائل کے خاتمہ بے روزگاری مہنگائی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے گی انہوں نے پیپلز یوتھ کے کارکنان پر روز دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جایا جائے پارٹی کو مکمل فعال ومضبوط کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :