عوام کی جان ومال کی حفاظت سمیت ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،

دشمن کی ہر سازش محب وطن شہریوں کیساتھ مل کر ناکام بنائیں گے ،پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہونیوالے ہمارے بھائی ہیں ،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقارعلی باجوہ

اتوار 10 دسمبر 2017 20:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء)کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقارعلی باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت سمیت ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا دشمن کی ہر سازش محب وطن شہریوں کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے ہمارے بھائی ہیں ان کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان وچیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردارزاہ میر حیر بیار خان ڈومکی ، چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، ونگ کمانڈر ڈیرہ مراد جمالی کرنل ہمایوں اسلم ، ونگ کمانڈ نٹ سبی کرنل وقاص ملک ، میجر حلیم احمد ، میجر جہازیب ، میجر نعمان ، کیپٹن ڈاکٹرنعمان ،ڈی آئی جی سبی ملک میر محمد سلیم لہڑی ، ایس ایس پی سبی نجیب اللہ پندرانی ، ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نصیر احمد ناصر ، اسسٹنٹ کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ، ڈپٹی کمشنر بولان محمد الیاس ، میر عبدالغفور لہڑی ، میر محمد اسماعیل چھلگیری ، ارباب قادر بخش ایری ، میجر نوید ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی ر ند گروپ کے رہنما حاجی داؤد رند ، رند قومی اتحاد کے مرکزی ترجمان میر حبیب الرحمن رند ، سماجی کارکن ڈاکٹرالحاج جمال مری، قاضی رضوان ، ڈاکٹر مشتاق عمرانی ، ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر سید غلام سرور ہاشمی ،ملک عبدالجبار سیلاچی ، ملک عبدالمجید سیلاچی ، ملک اکبر خان دہپال ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر)کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، ناشاد بلوچ ،پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے صدر محمد طاہر عباس منتظر ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، سینئر صحافی ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ،راجیش کمار ، حاجی سعید الدین طارق ، ارشاد احمد ، کامران احمد ، نیاز احمد نیازی کے علاوہ ایف سی کے آفیسران وجوان بھی موجود تھے کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا کہ امن وسلامتی کا راستہ ہی اصل کامیابی اور ترقی وخوشحالی کا راستہ ہے ظلم وستم دہشت گردی کا راستہ ناکامی و تباہی کا ہے پاکستان دنیا کو پہلا اسلامی ملک ہے دشمن پوری دنیا میں مسلمانوں کو آپس میںلڑانے کی سازشوں میں مگن ہے چاروں اطراف غیر ملکی طاقتوں نے مسلمانوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے ہم پاکستانی سپاہی ہے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے تن من دھن لگا دیں گے وطن پر جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے درمیاں پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد موجود ہے جن کی فلاح وبہبود کیلئے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ند یم احمد انجم کی ہدایات کی روشنی میں تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ان کے بچوں کے سنہری مستقبل کیلئے شیلٹر اسکولز روزگاری کے مواقع تعلیم وتربیت کی فراہمی کا سلسلہ غیر آباد زمین کو آباد کرکے روزگار کی فراہمی جیسے اقدامات پر عملی قدم اٹھایا جارہا ہے آج یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ دشمنوں کے بہکاوے کی وجہ سے اپنا قیمتی وقت ضائع کیا آج یہ لوگ اپنے بچوںکے ساتھ آزاد زندگی بسر کررہے ہے انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو آگے بڑھنا ہے ملک دشمن عناصر کی ہر سازش کو محب وطن شہریوں کی مدد سے ناکام بنائیں گے پاک افواج ایف سی سیکورٹی فورسز نے جوان عوام کی فلاح وبہبود اور پرسکوں ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ مقامی صحافی ہر علاقہ کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں سماجی برائیوں کے خاتمہ عوام میں شعور وآگہی کی فراہمی کیلئے قلم کا بہترین استعمال ہی موجودہ وقت اور حالات کی ضرورت ہے ہمیں امید ہے کہ قلم کا درست استعمال کرتے ہوئے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے گی ۔