موجود ہ حکومت تعلیم و صحت کے شعبوں میں انقلا بی اصلا حات کررہی ہے ،صو با ئی وزیر خزانہ

دیر لویرمیں جاری تر قیا تی منصوبوں کے بر وقت تکمیل سے ترقی و خو شحالی کا نیا دور شر و ع ہو گا،مظفر سید ایڈو کیٹ

اتوار 10 دسمبر 2017 20:40

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) صو با ئی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ نے کہا کہ موجود ہ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلا بی اصلا حات کررہی ہیں ،ضلع دیر لویرمیں جاری تر قیا تی منصوبوں کے بر وقت تکمیل سے ترقی و خو شحالی کا نیا دور شر و ع ہو گا ،اپنے حلقہ انتخاب وادی تالاش گو ر نمنٹ ہائیر سکینڈ ر ی سکول سرائے بالا میں 3کروڑ ر وپے کی لا گت سے تعمیر ہو نے والے جدید بلڈ نگ کے افتتاح کے موقع پر یوم والد ین کے تقریب سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر عماید ین ومشران علاقہ ،والدین اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجو د تھی، جبکہ بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلوز ،ترانے پیش کئے ، معرو ف مزاحیہ فنکار سجاو ل نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضر ین سے داد حاصل کی ،اس موقع پرنسپل عالمزیب خان نے سپا سنامہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں وزیر خزانہ مظفرسید نے کہا کہ میٹر ک تک تر جمہ وناظرہ قرآن لازمی قرار دینا ، طلبہ کو مفت درسی کتب ،تعلیمی اداروں میں سہولیا ت کی فراہمی جیسے اقدامات صو بائی حکومت کے انقلا بی تعلیمی اصلا حات ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع دیر لویر میں 4ہزار سے ذیادہ اساتذہ کی خا لصتا میرٹ کی بنیاد پر تقرری سے تعلیمی اداروں میں تد ریسی عملے کی کمی پور ی جبکہ نو جوا نوں کو روزگار ملا ہے ،انہوں نے کہا کہ اگلے سال سے تیمرگرہ میڈ یکل کا لج میں کلاسز کا اغاز ہو گا ،اس موقع پر انہوں نے سکول میں جدید طر ز کے ہال،دوکمروں،رابطہ سڑک کی تعمیر ،50کے وی ٹرانسفامرز کی فراہمی اور سکول طلبہ کے لے آب نوشی سکیم کے اعلانا ت بھی کئے۔

متعلقہ عنوان :