پشاور لائنز کلب میں تعزیتی اجلاس

اتوار 10 دسمبر 2017 20:40

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) پشاور لائنز کلب میں ایک تعزیتی اجلاس کلب کے صدر ملک محمد صدیق اعوان کی زیر صدارت اتوار کے روز منعقد ہواجس میں کلب ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابقہ نائب صدر اور سابقہ چیئر مین فلور مل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا اور سینئر لائن ملک افتخار کی نا گہانی موت پر غم و افسوس کا اظہار کیاگیااورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی‘آخرت میں درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی گئی ۔ اجلاس میں مرحوم کی چیمبر اور فلو ر مل ایسو سی ایشن اور کلب کیلئے کی گئی خدمات کو سراہاگیا۔

متعلقہ عنوان :