سندھ آپریشن شروع ہوگا توبدمعاشیہ کی چیخیں نکل جائیں گی،ڈاکٹرشاہد مسعود کاانکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 دسمبر 2017 20:32

سندھ آپریشن شروع ہوگا توبدمعاشیہ کی چیخیں نکل جائیں گی،ڈاکٹرشاہد مسعود ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 دسمبر2017ء) : سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ جب سندھ میں آپریشن شروع ہوگا توبدمعاشیہ کی چیخیں نکلیں گی، یہ سب جارہے ہیں،یہ سمجھتے ہیں کہ شاید نوازشریف نااہل ہوئے ہیں ہم بچ گئے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بدمعاشیہ کاوقت ختم ہوگیا۔اب یہ تاریخ کاحصہ بننے جارہے ہیں ۔

جب سندھ میں آپریشن شروع ہوگا توبدمعاشیہ کی چیخیں نکلیں گی۔یہ سب جارہے ہیں۔نوازشریف کواقامہ ہی نہیں بلکہ لمبی چارج شیٹ ملی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ والے یہ سمجھتے ہیں کہ شاید نوازشریف نااہل ہوئے ہیں ہم بچ گئے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پردے ڈال دیے ہیں۔یہ سمجھتے ہیں کہ اس کے ساتھ جوکچھ ہورہاہے میں بچ جاؤں گا۔نوازشریف کیساتھ ہورہاہے توشاید یہ سب اللہ کی پکڑمیں آگئے ہیں۔

اللہ کی رسی درازہوتی ہے تواتناہی بڑاپھنداتیارہوتاہے۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ یہ سب گھروں کوجارہے ہیں ۔کیونکہ عذاب تو عذاب ہوتاہے۔یہ سب بوکھلاہٹ کاشکارہیں۔ان سب کافیصلہ عدالت کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے ریاست کوتاش کاکھیل سمجھاہواہے۔ریاست میں تاش کاکھیل نہیں کھیلاجائیگا۔یہ سب اپنی تاش اور جوکرکے پتوں کے ساتھ گئے۔

متعلقہ عنوان :