چنیوٹ، ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر 22سالہ نوجوان جاںبحق

اتوار 10 دسمبر 2017 20:30

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) جھنگ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر 22سالہ نوجوان جاںبحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق جامعہ آباد کے قریب گزشتہ رات ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہوتے ہوے پائوں پھسلنے سے مقبول احمد ولد منظور سکنہ جھنگ سڑک پر گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ لاش قانونی کاروائی کے بعدورثا کے حوالے کر دی گئی ۔