اسلام آباد کے نواحی علاقے ملپور میں دوگروپوں میں فائرنگ ، تین افراد ہلاک

فائرنگ کھیتوں میں بکریاں چرانے پر ہوئی ،ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

اتوار 10 دسمبر 2017 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے ملپور میں دوگروپوں میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے ،فائرنگ کھیتوں میں بکریاں چرانے پر ہوئی اور جھگڑا طول پکڑ گیا جس پر مخالف پارٹی نے اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں ، فائرنگ کھیتوں میں بکریاں چرانے سے جھگڑا ہونے پر ہوئی ،ہلاک ہونے والوں میں میان بیوی کا تعلق وزیرستان جبکہ مخالفین کا مسکین مقامی رہائشی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اتوار کو تھانہ سیکرٹیریٹ کے علاقے ملپور میں دو خاندانون کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے میاں بیوی جن کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا ان کی لاشیںپولیس کوگاڑی سے ملیں جبکہ جاں بحق ہونے والے تیسرے مسکین نامی شخص کی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں موت واقع ہوئی۔ دونوں پارٹیوں کے خلاف تھانہ سیکرٹیریٹ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔