سی ڈی اے مزدور یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد محمود دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے برسلز (بیلجیئم) روانہ

اتوار 10 دسمبر 2017 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے یوتھ ممبراسد محمودانٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کی دعوت پر دوروزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے برسلز (بیلجیئم ) روانہ ہو گئے ،اس کانفرنس میں دنیا بھر سے چالیس سے زائد ممالک کے نمائندگان شرکت کریں گے ،سی ڈی اے مزدور یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد محمود اس کانفرنس میں پاکستان کے مزدوروں خصوصاً نوجوانوں کی بطور یوتھ ممبر نمائندگی کریں گے ،کانفرنس میں دنیا بھر کے مزدوروں کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لیے غور و غوص کیا جائے گا اور اس حوالے سے مستقبل کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :