مسلم لیگ ن عوام کی عملی خدمت کا دوسرا نام ہے،ارشدمحمودقریشی

اگلے الیکشن میں عوام کی تائید و حمایت کے ساتھ کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری رکھے گی

اتوار 10 دسمبر 2017 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی عملی خدمت کا دوسرا نام ہے جس نے اپوزیشن کی سخت ترین مخالفت کے باوجود عوامی بہبود کے منصوبوں کو جاری و ساری رکھا اور ہماری جماعت نے اپنے وعدے کے مطابق ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کرکے اپنا عہد پورا کر دیا ہے ․ عوامی فلاح و بہبود کے جاری منصوبے مکمل ہونے پر عوام کا معیار زندگی مزید بلند ہوگا اور اگلے الیکشن میں عوام کی تائید و حمایت کے ساتھ کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری رکھے گی ․ انہوں نے یہ بات ا پنی وارڈ8کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران اہلیان علاقہ اور لیگی ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ․ انہو ںنے کہا کہ کھوکھلے نعرے لگانے بہت آسان ہوتے ہیں اور ان پر عمل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ․ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنی پوری ٹیم کو فعال و متحرک کرکے رات دن کی تمیز کے بغیر صرف اور صرف عوام کی خدمت کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنائے رکھا جس کے نتیجے میں بے شمار میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہوئی اور عوام ان سے استفادہ کر رہے ہیں ․ انہو ںنے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے کے حوالے سے عدلیہ کا فیصلہ عوام کی جیت ہے اور اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ہماری مخلصانہ کاوشیں شفاف ہیں ․

متعلقہ عنوان :